اغوا کاروں کی نشاندہی کے باوجود پولیس کارروائی نہ کرسکی

73

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) غریب آباد پھٹان کالونی کا رہائشی یاسر علی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے فرائض کی ادائیگی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ ان کو اپنے گھر حیدرآباد سے اطلاع ملی کہ اس کی 30 سالہ بیوی صبیحہ خانم جو کہ 5 بچوں کی ماہ ہے مورخہ 5 ستمبر کو اسے نامعلوم افراد نے جھانسہ دے کر اغواءکرلیا ہے، اطلاع فوری طور پر تھانہ مارکیٹ کو دی گئی۔ کافی ڈھونڈنے کے باوجود پتا نا چل سکا۔ یاسر علی نے اپنے تمام ذرائع استعمال کرکے یہ معلومات حاصل کرلی کہ اس کی بیوی صبیحہ خانم کو بین الصوبائی گروہ نے اپنے کسی ناپاک مذموم مقاصد کے لیے اغواءکیا ہے۔ یاسر علی نے تھانہ مارکیٹ میں ایف آئی آر درج کروائی اور رپورٹ میں اغواءکاروں کی نشاندہی کی گئی، تاہم حیدرآباد پولیس یاسر علی کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔ ذرائع کے مطابق تھانے میں موجود پولیس اہلکار منشی و اہلکار یاسر علی سے کاغذی کارروائی کے بہانے سے رقم بٹور رہے ہیں۔ واضح ہو کہ اغواءشدہ خاتون کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد رینج، ڈی آئی جی حیدر آباد ودیگر افسران فوری نوٹس لیں۔