فلسطین کا عالمی طاقتوں سے اپیل کرنا بے سود، مسلح مزاحمت ہی واحد راستہ، حزب اللہ

286

حزب اللہ کے نائب امیر نے کہا ہے کہ عرب اور اسرائیل کے امن معاہدے سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس میں شریک ممالک کے ذاتی مفادات شامل ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر ‘قوم’ میں ایک سمٹ منعقد کیا گیا جس میں حزب اللہ کے نائب امیر شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کی فلسطینی حدود میں غیر قانونی آبادکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیخ نعیم کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری طاقتیں اسرائیلیوں کی آبادکاری کو اپنے ذاتی مفادات کی بنا پر تحفظ فراہم کررہی ہیں اور اس کیخلاف بنائے گئے قانون بھی انہوں نے بنائے ہیں جو کہ کاغذوں پر تحاریر کے سوا اور کچھ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کا عالمی طاقتوں سے اپنے حقوق کی اپیل کرنا بے سود ہے، مسلح مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کا ضامن ہے۔