عرب اسرائیل معاہدے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

397

واشنگٹن/دوحا/لندن/فلسطین: امریکا میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے مابین معاہدہ ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا احتجاج، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہروں کا انعقاد اور ریلیاں منعقد کی گئی۔

Image may contain: 1 person, crowd and outdoor

امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کیخلاف بیت المقدس، غزہ، نابلوس، مغربی کنارے سمیت مختلف فلسطینی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ہزاروں فلسطینیوں اور یہودیوں نے شرکت کی ۔

Image may contain: ‎5 people, ‎people standing, ‎text that says "‎خونة خونة خونة‎"‎‎‎

بحرین میں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیخلاف شہریوں نے بادشاہ مخالف احتجاج ہوا ، بحرین کی عوام اپنے بادشاہ کے فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا  ۔ بحرین کے بڑےشہروں کی سڑکوں اور گلیوں میں معاہدے کے خلاف نعرے درج ہیں جن میں کہا گیا ہے “میں بحرینی ہوں اور صیہونیت کے ساتھ معاہدے کے سخت خلاف ہوں’،’ تمھارا معاہدہ ہمارے قدموں کے نیچے ہے’ جیسے نعرے درج تھےجبکہ مظاہروں میں شریک شرکاء نے حکومتی عتاب سے بچنے کیلیے احتجاجی شرکاء نے ماسک پہن رکھے تھے۔

لندن میں بحرین کےسفارتخانے کے باہر فلسطینیوں کی بڑی تعداد معاہدے کے خلاف احتجاج کیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ معاہدے کو القدس سے ‘خیانت’ قرار دیا۔

https://www.facebook.com/watch/?v=318502156077638&extid=j42ISsVshngjEhxk

دوسری جانب امریکا میں وائٹ ہاؤس میں دستخط کی تقریب کے دوران ہزاروں فلسطینی اور یہودیوں نے مظاہروں میں حصہ لیا۔

 

Image may contain: 9 people, crowd and outdoor

Image may contain: one or more people, crowd and outdoor