مسئل? ?شم?ر ?? حل م?? ?شم?ر? عوام بن?اد? فر?ق ???، سرتاج عز?ز

212

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام بنیادی فریق ہیں۔ اور وزیر اعثم نواز شریف کا وژن بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی بہتری ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے۔ اور وزیر اعظم نواز شریف  اسی جذبہ کے تحت  بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے ۔

انکا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا وژن معاشی ترقی کا وژن ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے چین سفیر کو طلب کر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا تھا کہ  انڈین کو یہ منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ۔