فوجداری مقدمات، اٹارنی و ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس

120

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے فوجداری مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار سے متعلق کیس کی سماعت 2 ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے فوجداری مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ڈی جی فرانزک لیب بلال منٹو اور بابر ستار ایڈووکیٹ کو عدالتی معاونین مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، چاروں ایڈووکیٹ جنرلز اور چاروں صوبائی پراسیکوٹر جنرلز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔