لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے۔ جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے؟اللہ کی شان ہے۔ شہباز شریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی۔سی سی پی او کو ہٹانے کے بجائے شہبازشریف سے استعفا مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے۔ایک ہفتے بعد بھی خاتون سے زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا اور حکومتی ترجمان بڑکیں مار رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہانالائق ٹولہ خدا کاشکر کریں شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیباٹری بناکر دے گئے۔ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا۔ہے کوئی ریاست مدینہ میں جو روز تیزی سے بڑھنے والیحوا کی بیٹییوں کے ملزمان کو گرفتار کرسکے؟۔سی سی پی او کا دفاع کرنے والے پہلے خود تو استعفے دیں۔