پنجاب میں اربوں روپے کی تعلیمی گرانٹ گھپلوں کی نذر ہونے کا خدشہ

96

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے برطانیہ کے ایک ادارے سے پنجاب کے دیہی اسکولوں کے لیے کتابوں کی خریداری کے لیے ملنے والی اربوں روپے کی گرانٹ گھپلوں کی نذر ہونے کے شدید خدشات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 70 فیصد کتابیں انگریز ی کی ہیں جو کنٹینرز کے ذریعے بطور ردی باہر سے آتی ہیں اور
300 روپے فی کلو فروخت ہوتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی فہرستوں کو نظر انداز کر کے مخصوص پبلشرز کو نوازا جارہاہے ۔ انہوںنے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، پبلک اکائونٹس کمیٹی ، نیب اور اینٹی کرپشن اداروں سے کہاہے کہ گھپلے کے ذریعے اربوں روپے کو خورد برد سے بروقت بچایا جائے ، نیب مقدمات واویلا بعد از مرگ شمار ہوگا ۔
فرید پراچہ