پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میںپیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے باہرجانے لگیں تو پیچھے سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت خان نے آوازیں کسیں جس پر نگہت اورکزئی واپس مڑیں اور حکومتی بینچوں کی جانب دوڑ پڑیں ، اس دوران دونوں اراکین کے درمیان
گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نگہت اورکزئی نے لیاقت خان کیخلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا تاہم اسپیکرمشتاق غنی کے کہنے پرلیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔