پختونخوا اسمبلی: ارکان میں تلخ کلامی گالم گلوچ‘ا سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج

126

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی اور تحریک انصاف کے رکن کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔اجلاس کے دوران آوازیں کسنے پر خاتون رکن نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برس پڑیں۔تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے باہرجانے لگیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی نے آواز نکالی تو وہ اس کا برا حشر کریں گی۔