آئی بی اے کے طالبعلم میں کوروناوائرس کی تصدیق

415

کراچی( اسٹاف رپورٹر): انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی اے) کے دونوں کیمپس میں طالب علموں  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم آئی بی اے کے دونوں کیمپس میں طالب علموں  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیمپس 2 دن کیلیے بند کردیے گئے ہیں ۔

Image may contain: 2 people, people sitting, shoes, child and outdoor

اسلام آباد سے آنے والے طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، متاثرہ طلب علم کو ہاسٹل میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ طالبعلم نے 2 دن کلاسز بھی لی تھیں جبکہ علامات ظاہر ہونے پر کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا گیا۔

آئی بی اے کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ متاثرہ طالب علم سے ملنے والے اساتذہ اور دیگر اسٹوڈنٹس کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ کیمپس کی بندش کے دوران کلاسز کو ڈس انفکیٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی بی اے کے ترجمان نے بھی مین کیمپس اور سٹی کیمپس 2 دن بند رہنے کی تصدیق کی ہے۔