ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند

307

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے باعث ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے.

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے بند کیے گئے، آزاد کشمیر 5، اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ بند کیاگیا.

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ جان لیوا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلینے کے پیش نظر پابندی لگائی گئی.

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 جبکہ 6,399 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 169 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔