پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کو ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلب کر لیا.
پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما جہانگیر ترین کو 15 ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ الزام میں ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو لاہور دفتر میں طلب کرلیا.
جہانگیرترین کو جاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،جاری کیے گئے نوٹس کے متن میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کو جہانگیرترین کے بیٹےعلی ترین کوبھی طلب کرلیا.
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین پر یہ الزامات شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے جبکہ تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کے خلاف 4 بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے.