“انگریزکی غلامی کے ذہن اورسوچ کوتبدیل کرنا ہوگا”

268

ہری پور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انگریز کی غلامی کے ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا.

آسٹریا فیکووچ شول انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز کی غلامی کے ذہن اور سوچ کوتبدیل کرنا ہوگا، یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں،غلط ہے، انسان کا کام کوشش کرنا ہے، کامیابی اللہ کی ذات دیتی ہے.

انہوں نے کہا کہ انگریزسائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا، کمیونزم قوموں کیلئے تباہی ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں اورخود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی، ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں، ماضی میں تعلیم کے شعبےپرتوجہ دیتےتوکہاں سےکہاں ہوتے.