ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) دو روز قبل شہر میں کیریا شاخ کے قریب شیخ عبدالوہاب کالونی میں اتائی ڈاکٹر لعل چند باگڑی کو قتل کرنے والا باگڑی ہی نکلا، پولیس نے ہری رام باگڑی کو گرفتار کرلیا۔ دو روز قبل ٹنڈوالہٰیار کی گنجان آباد کالونی شیخ عبدالوب کالونی میں اتائی ڈاکٹر لعل چند باگڑی کو تیز دھار آلے کے ساتھ گلا کاٹ کر نامعلوم افراد قتل کرنے کے بعد فرار ہوئے تھے، جس کے بعد ورثا کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سخت احتجاج بھی کیا گیا، جس کے بعد سیتا رام باگڑی کی فریاد پر ٹنڈوالہٰیار تھانہ سیکشن بی پر ناہیوں برادری کے پانچ افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان سے ایک 70 سالہ ملزم حاجی حسن ناہیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 4 ملزمان سجاد ناہیوں، منیر، ناصر اور یار محمد ناہیوں تھے۔ فریادی نے ایف آئی آر میں بیان دیا ہے کہ ناہیوں برادری نے ہمیں گائوں سے نکال کر ہمارے پکے گھر مسمار کردیے تھے، جس پر ہمارا ان سے تنازع ہوا تھا، جس کے بعد فیصلہ ہوا اور ناہیوں برادری نے ہمیں گھر مسمار کرنے کا معاوضہ ادا کیا تھا، جس پر وہ ہم پر ناراض تھے۔ اسی وجہ سے ناہیوں برادری کے افراد حاجی حسن ناہیوں، سجاد ناہیوں، منیر ناصر اور یار محمد ناہیوں نے میرے بھائی لالچند باگڑی کو جو کہ اپنے کلینک پر بیٹھا تھا جسے بے گناہ تیز دھار چھرے کے وار کرکے قتل کردیا۔ جبکہ تھانہ بی سیکشن پر مذکورہ نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سی آئی اے انچارچ اسلم لانگا نے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے قتل میں ملوث باگڑی برادری کے ہری رام باگڑی کو گرفتار کرنے کا پریس کانفرنس کے ذریعے دعویٰ کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہری رام باگڑی نے غیرت کے نام پر ڈاکٹر کا قتل کیا ہے۔