اتحاد? جماعتو? ?? غلط?و? پر جماعت اسلام? چپ ن??? ر? س?ت?، پروف?سر ابرا??م

163

پشاور: امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر حکومت میں موجود اتحادی جماعتیں غلطیاں کررہی ہیں تو جماعت اسلامی اس پر چپ نہیں رہ سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ پروفیسر ابراہیم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے کہنا تھا کہ اگر حکومت میں موجود اتحادی جماعتیں غلطیاں کام کررہی ہیں تو جماعت اسلامی اس پر چپ نہیں رہ سکتی ہے۔  انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت اسلامی سےناراضگی کااظہاردرست رویہ نہیں ہے۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیا تی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن پر اس وجہ سے بھی بد نظمی ہوئی کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود عملہ تربیت یافتہ نہیں تھا۔

خیبر پختون خواہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ثابت کردیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو جماعت اسلامی عمران خان سے معذرت کرلے گی۔