ای سی سی کی ضرورت کے مطابق گندم درآمد کی اجازت

149

اسلام آباد ( آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کی اجازت دیدی ہے ۔جمعرات کے روز مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گندم کی درآمد کے حوالے سے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ،مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گندم کی دستیابی انتہائی اہم معاملہ ہے،گندم کے مناسب ذخائربرقراررکھنے کی ضرورت ہے،گندم کی ملک بھرمیں مناسب قیمت پردستیابی یقینی بنائی جائے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے گندم کی درآمدشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ضروریات کے مطابق وقتاً فوقتاً ٹینڈرزکے ذریعے گندم درآمدکی جائے گی۔