یورپین پارلیمنٹ کا سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندی لگانے پر زور

415

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن میں جنگ پر سعودی عرب پر اسلحہ کی پابندی عائد کرے۔

یورپی یونین کی اسلحہ برآمد کرنے سے متعلق رپورٹ میں یورپی یونین کے قانون سازوں نے بلاک کے تمام ممبروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمنی ، فن لینڈ اور ڈنمارک کی تقلید کرتے ہوئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کو اپنے اسلحے کی برآمد پر پابندی عائد کریں۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اس جنگ میں سعودی زیرقیادت اتحاد کے دیگر ممبروں کو برآمد کیے جانے والے اسلحہ ایسا ملک میں استعمال ہو رہا ہے جہاں 22 ملین افراد زندگیوں کے تحفظ اور انسانی امداد کے منتظر ہیں۔

اس رپورٹ میں یورپی یونین کے باقی ممالک سے بھی یمن تنازعہ میں مزید عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالنے سے روکنے کے لئے اسی طرح کی پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔