صحافی جمال خاشقجی قتل کے معاملے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کی سرزنش کرتے ہوئے متعدد ممالک نے کیس کی شفاف تحقیقات اور حقیقی احتساب کے ساتھ مکمل انصاف پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں درجنوں ممالک نے جمال خاشقجی قتل کیسں میں انصاف کی سنگین خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کی مذمت کی مطالبہ کیا کہ قتل کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ حقوق ادارے کے سامنے ڈنمارک کے سفیر نے 29 ممالک کی جانب سے بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جمال خاشقجی قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
جمال خاشقجی قتل کیس پر سعودی عرب کے خلاف متعدد ممالک کی جانب سے تیسری بار مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اکثریت یورپی ممالک کی ہے جنہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کر کے جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
جرمن سفیر نے کہا کہ ہم جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مکمل احتساب اور شفاف قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔