بچائو بندوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ابو بکر سدایو

97

کوٹری (نمائندہ جسارت) پٹارو جامشورو میں خاصخیلی گوٹھ کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث بند کرکے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے نوٹس لیتے ہوئے مختارکارکوٹری ابوبکر سدایو کو ہدایات دیں جس کے بعد مختارکار کوٹری اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت پٹارو پہنچے اور ہنگامی بنیادوں پر پٹارو کے قریب دریائے سندھ کے کنارے آس پاس مختلف گوٹھوں کا دورہ کرکے بندوں کے پشتوں کی صورتحال کا جائزہ لے کر متعلقہ عملداران سے بندوں کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام اور مرمتی کام کرنے کے لیے متعلقہ عملداران کو ہدایات دیں۔ انہوں نے محکمہ آپباشی کے عملداران سے بچاؤ بندوں کے لیے مشینری کے ساتھ دوسرا ضروری سامان اور عملے سمیت پٹارو بند پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے ہی انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ پٹارو کے قریب دریائے سندھ کے کنارے آباد دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کوکسی بھی قسم کی تکلیف پیش نہ آئے۔ دورے کے دوران ارباب سموں، یوسی سیکرٹری پٹارو سید حاکم علی شاہ، تپیدار قاضی شہزاد و دیگر موجود تھے۔