کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کان کن شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق گز شتہ روز دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن
امان اللہ ولد غفار خان سکنہ پشین زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔