تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے‘ اسپیکر قومی اسمبلی

122

پشاور( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے انہیں اس سے نہیں روکا جائے گا، وہ اپنی ذمے داریاں قانون اور آئین کے مطابق ادا کررہے ہیں۔میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اس سال گندم کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے، گندم درآمد کر رہے ہیں،10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی۔