کورونا سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ پنکھا متعارف

239

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امریکی کمپنی نے اسمارٹ پنکھا متعارف کروادیا جو کووڈ 19 کا باعث بننے والے وائرس سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بگ ایس فینز نامی کمپنی نے ہیکو یووی سی نامی اسمارٹ پنکھا کچھ عرصہ قبل متعارف کروایا تھا جو کمرے میں ہوا کی گردش یقینی بنانے کے ساتھ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہوا میں موجود جراثیموں کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ خود مختار لیبارٹریز نے تصدیق کی ہے کہ اسمارٹ پنکھا نقصان دہ جراثیموں بشمول کورونا وائرس اور دیگر کی تعداد کو کم کرتا ہے۔

ان پنکھوں کی قیمت 1750 ڈالرز (2 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور یہ فی الحال دفاتر اور عوامی مقامات کے لیے انہیں تیار کیا جارہا ہے۔

اسمارٹ پنکھا تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر ڈیوائس میں یو وی سی کو ایک تربیت یافتہ ٹیکنیشن نے نصب کیا اور حفاظت کے لیے نارتھ امریکن سیفٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا ہے۔