کراچی ( رپورٹ محمد انور) حکومت سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین کا مجموعی ریکارڈ طلب کر کے اس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ایم سی کے ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم سے
کے ایم سی کے مجموعی 13 ہزار ملازمین کا تقرر‘ ترقی اور پوسٹنگ کا 18 سالہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔جو حکام کو بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ قابلِ ذکر اور دلچسپ عمل یہ ہے کہ جن افسران کے ذریعے یہ ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے وہ خود مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں اور ترقیوں میں ملوث ہیں۔