رواں سال آئی فون کے 4 نئے ماڈلز متعارف کروائے جانے کا امکان

276

نیویارک: رواں سال ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 میں ناموں کے سسٹم میں تبدیلی متوقع ہے۔

رواں سال ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کے نام سے ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پہلی بار ایپل یکی جانب سے سب سے چھوٹی اسکرین والے ماڈل کو منی کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی فون منی میں 5.4 انچ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں بھی 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دئیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار کے آئی فون میں پہلے سے زیادہ بہتر اے 14 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ ریگولر ماڈلز میں 4 جی بی ریم اور پرو ماڈلز میں 6 جی بی ریم دئیے جانے کا امکان ہے۔