وفاقی اداروں سے متعلق شکایات، ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم منظور

224

وزیراعظم عمران خان نے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہوگی۔

وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے۔ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر60 روزمیں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی اداروں کےکمپلینٹ سیل کوپاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلز کام کررہے ہیں، وزیراعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا، یہ نظام عوام کی مشکلات اورشکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہوگی جب کہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔