ب?ارت امن ?? خوا?ش ?و پا?ستان ?? ?مزور? ن? سمج?? ، چو?در? نثار

234

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے بھارتی قیادت سن لے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، بھارتی وزیراعظم کا بیان بھارت کے ارادے ظاہر کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں پاکستان میں دہشتگردی کی ذمے داری قبول کی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے بھارتی وزیر اعظم کا بیان ظاہر کرتا ہے بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارتی وزیردفاع  نے اپنے بیان میں پاکستان میں دہشتگردی کی ذمےداری قبول کی، بھارتی قیادت پاکستان کو پسماندہ ،غیرترقی یافتہ رکھنےکیلیے ہرحربہ استعمال کر رہی ہے۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا بھارتی قیادت سن لے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،

بھارت اگر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کا خواب ہی رہے گا ، اقتصادی راہداری کے متعلق بیان سے بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا ہے ، اصل میں موجودہ بھارتی قیادت کوپاکستان کی ترقی قبول نہیں۔