پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ رپورٹس کی روشنی میں اطمینان بخش قرار

35

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوچز اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں حتمی رپورٹ تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کی رپورٹس مینجر، کوچز اور کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کو بھجوانے کے بعد اب رپورٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔این ایچ پی سی رپورٹس کا جائزہ لے کر مینجمنٹ کے اراکین اور کھلاڑیوں کی رپورٹ مرتب کرے گا ۔