گیس لوڈشیڈنگ ،سی این جی اسٹیشنزکی بندش میں توسیع

191
cng station

کراچی ایک کے بعد ایک بحران کا شکار، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے محال شہر قائد کے باسی اب گیس کی عدم فراہمی پر سخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اتوار کو گیس کی فراہمی ایک دو دن میں معمول پر آنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کمپنی کے دعووں کے باوجود شہر میں گیس کی فراہمی بھی معمول پر نہیں آسکی ہے جس سے نہ صرف کے الیکٹرک گیس کی کمی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کرجارہی ہے بلکہ گیس کی قلت سے گھریلو صارفین بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے سردیوں سے قبل ہی بڑے پیمانے پر گیس کی قلت کے خدشے کا اظہارکردیا تھا، سوئی سدرن کے مطابق سردیوں میں 30 کروڑ مکعب فٹ یا25 فیصد تک گیس قلت ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کو مزید 24 گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد آج کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشن اب کل صبح 8 بجے کھلیں گے۔