حکومت سی پیک منصوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی، عاصم باجوہ

98

لاہور (آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبے کو پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس منصوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم
باجوہ نے لاہور دورے پر جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی اس ملاقات میں ان عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس منصوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔