ادویہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے قیمتوں میں اضافہ کیا،معاون خصوصی صحت

81

اسلام آباد( آن لائن )معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ا دویہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ادویات کی قیمتوں میں مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے ادویہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دبائومیں نہیں آئے ادویات کے حوالے سے نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنیبڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں ،بڑھتی ادویات کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق تمام اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں۔جن دوائوں کا ذکر ہو رہا ہے وہ سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے ضروری تھا کہ ادویات کی قیمتیں ایسی ہوں جو سب کی پہنچ میں ہوں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھیں اب مناسب قیمت میں دستیاب ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دوائوں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے ۔مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی تھی۔