کورونا وائرس کے سبب انڈور ہاکی ورلڈکپ ایک سال کے لیے ملتوی

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ یہ مقابلے 2 سے 6 فروری بیلجیم میں شیڈول تھے، اب یہ میگا ایونٹ 2022میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو تھیری ویل کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، موجودہ حالات میں مقابلے کرانا ایک رسک تھا۔ انڈور ہاکی ورلڈکپ میں 12 مینز ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آسٹریا نے مردوںکے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔