اقوام متحدہ: وزیراعظم آج خطاب کریں گے

725

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے.

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان آج خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے.

سلامتی کونسل کے اجلاس سے وزیراعظم اسلام فوبیا،عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کامیابی اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر بھی اظہار خیال کریں گے.

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سالانہ اجلاس اس بار ورچوئل ہورہا ہے اور اجلاس میں رہنمائوں کا ریکارڈ کیا گیا خطاب نشر کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی ہے.