نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی

282

نیوز ی لینڈ  کی حکومت نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کو دورے کی اجازت دے دی۔

سی ای اونیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈوائٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سےنیوزی لینڈپہنچیں گی، ٹیموں کانیوزی لینڈپہنچنےکےبعدابتدائی قرنطینہ ہوگا،ابتدائی تین روزمیں پلیئرزکی ٹیسٹنگ ہوگی جس کےبعد پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 14روزکےقرنطینہ کےبعدکرکٹرزکوشہرمیں جانےکی اجازت ہوگی، پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیم کےاسکواڈمیں اضافی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

سی ای او نیوزی لینڈ نے کہا کہ ممکنہ طورپرابتدائی آئسولیشن کرائسٹ چرچ میں ہوگی جب کہ ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ٹریننگ سہولیات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ 2021 کے آغاز میں متوقع ہے اور اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے مابین بات چیت جاری ہے۔