“ہمسایہ ممالک بھارتی حکومت کی شیطانیوں سے تنگ آچکے ہیں”

227

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہ ہمسایہ ممالک بھارتی حکومت کی شیطانیوں سے تنگ آچکے ہیں.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 11 پاکستانی ہندووَں کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور 11 افراد کے قتل پر بھارت جواب دہ ہے تاہم بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہیے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہندوکمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی ہندو ہمارالہو ہے اور انصاف کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، انصاف کے حصول کیلیے حکومت پاکستان ہندوبرادری کے ساتھ کھڑی ہے.

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک بھارتی حکومت کی شیطانیوں سے تنگ آچکے ہیں، جودھ پورمیں پاکستانی ہندوؤں کیساتھ زیادتی پربھارت کارویہ نا مناسب ہے جبکہ پاکستانی ہندووَں پر پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا.