وزیراعلیٰ پختونخوا کا رانولیا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

136

پشاور (اے پی پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے رانولیا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 17 میگاواٹ لوئرکوہستان کا اچانک دورہ کیا اور دورے کے موقع پر منصوبے میں سنگین بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آگئے ہیں، منصوبے کے ڈیزائن، آپریشن اور کنیکٹیوٹی میں بہت سارے تکنیکی مسائل ہیں اور منصوبہ 17 کی بجائے صرف 3 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔