مظفر آباد(صباح نیوز)متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر نے کشمیری قانون دان بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے ۔ متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات میں چند معمولی اختلافات کے باوجود بابر قادری عمومی طور پر بھارت مخالف اور شدت پسند بھارتی حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سخت مخالف تھے۔روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں جو حقیر مفادات کی خاطر اس بہیمانہ قتل کا رخ تحریک نوازوں کی طرف موڑ کر ایک تیر سے کئی شکار کرنا چاہتی ہیںتاہم قوم دشمن کے ہر حربے سے باخبر ہے۔