نیلم(صباح نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) راجا فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بین الاقوامی سفرا ،اتاشیوں ،صحافیوں کے دورہ کنٹرول لائن کا خیرمقدم کرتے ہیں ،بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے ممنوعہ ہتھیار کنٹرول لائنکی آبادی کے قتل عام میں استعمال کرر ہا ہے ،آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے ، کنٹرول لائن پر بسنے والے نیلم کے غیور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ جموںو کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کے لیے سرحدوں پرموجود پاک فوج کے جوانوں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نیلم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں،قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کا بجٹ دگنا کر کے خطے کی تعمیر و ترقی کا موقع فراہم کیا،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوںکی آزادی کے لیے ہر محاذپر مقابلہ کرنا ہم سب کا فریضہ ہے،ہماری حکومت نے بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ،ہم نے ختم نبوت کی قرارداد پاس کرکے اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹروللائن ہلمت میں عوامی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے 2میگاواٹ ہائیڈل پاورپروجیکٹ، 1پل ،شاہراہ نیلم کابقیہ حصہ کی تعمیر جلد یقینی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول سرداری کی منظوری کے علاوہ اہل ہلمت کی طرف سے سپاسنامے میں کیے گئے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی خواہش ہے لوگ کنٹروللائن سے پیچھے ہٹ جائیں ،کشمیری دفاع وطن کیلیے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، کوئی بھی فوج عوامی تعاون کے بغیر لڑائی نہیں لڑ سکتی ۔