قادیانیوں کے پاس کو ئی صحیح دلیل نہیں،مولانا محمداسماعیل

63

لاہور( نمائندہ جسارت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی کے زیراہتمام 2 روزہ ختم نبوت کورس منعقد ہوا جس میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،جھوٹے مدعیان نبوت کا انجام ،حیات حضرت عیسیٰؑ ؑ،کذبات مرزا،قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق اورتحریک ختم نبوت کی کامیابیاں شامل تھیں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز نے کورس میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔قادیانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں ان کے پاس کو صحیح دلیل نہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور 210 احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا ، امت محمدیہ نے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔ختم نبوت کورس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔