پاکستانی ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی

73

لاہور(آئی این پی)پاکستانی ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلاایک روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلاایک روزہ میچ کھیلے گی، جس میں بابراعظم پہلی مرتبہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے گزشتہ سال 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا اور 5 وکٹوں سے فتح پائی تھی۔اس میچ میں سرفراز احمد نے قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔ اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی، سری لنکا کے خلاف کراچی میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں سے فخرزمان، افتخار احمد، محمد نواز، سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان خان شنواری ، وہاب ریاض کی جگہ نئے چہروں کو زمبابوے کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔