“عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کرانا چاہتے ہیں”

218

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کرانا چاہتے ہیں.

صوبائی دارلحکومت لاہور میں سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسنز سے ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ ن کے صدر شہاز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا.

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہت ہوگیا اب حکومت کو ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیا جائے.

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، مولانا فضل الرحمان  بزرگ سیاستدان ہیں اس لیے انہیں قیادت سونپی جبکہ عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کرانا چاہتے ہیں.