عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ بند اور سفیر کو اربیل میں قائم امریکی قونصل خانے بلائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
متعدد عالمی خبررساں اداروں کے مطابق بغداد میں امریکہ نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے اور اپنے سفیر کو اربیل کے امریکی قونصل خانے بلالیا ہے۔
یہ خبر برطانوی نیوز ایجنسی اسکائی نیوز، فارس نیوز اور عراقی نیوز ایجنسی السومریہ نے شائع کی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری طور پر اس خبر کی تردید یا حمایت پر امریکی حکومت کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔