طلال کے معاملے پر 2 روز میں فیصلہ آجائیگا، رانا ثنا اللہ

93

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ طلال چودھری کے معاملے پر 2 روز میں پارٹی کا فیصلہ آجائے گا، شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے، حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طلال چودھری پر شفاف تحقیقات کررہی ہے، 2 روز میں اپنا فیصلہ سنائیگی حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔