سلطنت عمان میں 15 نومبر سے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد معمولات زندگی بتدریج بحال کیے جارہے ہیں اور آہستہ آہستہ کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔
یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کے اعلان کے بعد اب سلطنت میں مساجد بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سلطنت میں ایس او پیز کے تحت 15 نومبر سے مساجد کھول دی جائیں گی، نمازیوں کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مرتب کی جائیں گی اور ضوابط کے تحت نمازیوں کو مساجد میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر اومان نے 29 مارچ سے ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو بند کر دیا تھا۔