غیر معیاری آئل کے استعمال سے لوگ بیمارہورہے ہیں

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر راناعدنان خاں، حلقہ پی پی112کے رائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطیب ،نائب امیر میاں سہیل انجم،جے آئی یوتھ کے صدر میاںمحمدعمران اوردیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہراور گردونواح میں غیر معیاری آئل اور گھی کے استعمال کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی اور آئل استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہوٹل مالکان کھانوں کو لذیز بنانے کیلیے غیر معیاری اشیاء میں چٹ پٹے مصالحے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کھانے بظاہر لذیز لگتے ہیں مگر صحت کیلیے انتہائی مضر ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنرفیصل آباد اسکا نوٹس لیں اور ذمے داران کیخلاف کارروائی کریں۔مزید برآں جماعت اسلامی کے امیررائے محمد جاوید نے کہاکہ مہنگائی کا سونامی عوام کی زندگی اجیرن کر چکا ہے، یہ حکومت عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوئی ہے۔