انتخاب? عمل م?? خوات?ن ?? شر?ت ?? ب?ر پور حام? ??، سراج الحق

245

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کی بھر پور حامی ہے اور خواتین کو اپنے حق کے استعمال سے  کوئی نہیں روک  سکتا ہے۔

سراج الحق نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق جس طرح کسی ووٹر کو زبردستی ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جا سکتا وہاں کسی ووٹر کو زبردستی ووٹ ڈالنے پر مجبور بھی نہیں کیا جاسکتاہے ۔ پی کے 95 دیر لوئر کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہے جسے جماعت اسلامی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پی کے 95 لوئر دیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے کسی اُمیدوار یا ووٹر نے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ایک مضبوط خواتین ونگ ہے اور جماعت اسلامی کی خاتون ایم این اے عائشہ سید اور ایم پی اے راشدہ ظفر نے بھی پی کے 95لوئر دیر میں خواتین کوووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے جماعت اسلامی کے ملک گیر اجتماع عام میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی تھی ۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منگل کے روز ٹیلفونک رابطہ کیا اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ہونا چاہیئے اور جہاں پر دھاندلی کی ٹھوس شکایات ہوں اُن کا ازالہ ہونا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بتایا تھا  کہ چیف سیکرٹری حکومت خیبر پختونخوا کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی یا گڑ بڑ کے واقعات کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ جمع کیا جائے اور اسے الیکشن کمیشن اور عوام کے سامنے رکھا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جن حلقوں یا پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کے ٹھوس شواہد موجود ہوں ، صوبائی حکومت کو ان پولنگ سٹیشنوں یا حلقوں میں دوبارہ انتخابات یا ری پولنگ کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔