بلدیہ وسطی کے افسران کی ترقیاں جعلی نکلیں،

286

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) بلدیہ وسطی کے افسران شریف احمد، غوث محی الدین اور اختررضا کی ترقیاں جعلی نکلیں۔محکمہ بلدیات نے اختررضا، غوث محی الدین،شریف احمد کی گریڈ17 سے گریڈ 18 میں ترقی حاصل کرنے کا نوٹی فیکشن بوگس قرار دے کر افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

شریف احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پارک، غوث محی الدین ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن اور اختر رضا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات ہیں۔محکمہ بلدیات نے حکام کو جعلسازی سے ترقیاں حاصل کرنے والے تینوں افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے تین افسران اختر رضا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، غوث محی الدین ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن ناتھ ناظم آباد زون اور شریف احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس ناتھ ناظم آباد زون کی ملازمت کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ کہ مذکورہ تینوں افسران نے اپنی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی حکومت سندھ کے جعلی اپ گریڈیشن نوٹی فیکشن استعمال کرکے حاصل کی ہے۔

جس پر محکمہ بلدیات نے فوری طور پر نوٹس لے لیکر مذکورہ افسران کی ترقی کو بوگس قرار دے کر مذکورہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ،سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے مذکورہ افسران نے مئی 2012 میں اپنی اپ گریڈیشن کی منظوری کے لئے سیکشن آفیسر ایس منصور علی کا دستخط شدہ جعلی این او سی استعمال کی تھی۔