ٹی ٹوئنٹی کپ: سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی

119

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سینٹرل پنجاب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے20سالہ عبداللہ شفیق کی دھواں دھار سنچری کی بدولت 201 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب نے مقررہ20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔اننگز کی پہلی 3 گیندوں پر سینٹرل پنجاب کی ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے بغیر کسی دباو¿ کے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ میدان میں آتے ہی پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرنے والے عبداللہ شفیق نے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 145 رنز جوڑ کر میچ میں سینٹرل پنجاب کی گرفت مضبوط کردی۔کامران اکمل 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 75 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تاہم عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکٹ کے چاروں اطراف لمبے شاٹس کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور4 چھکوں کی بدولت 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان سعد نسیم 18 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ سینٹرل پنجا ب نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔