دوسری بار عمرہ کے لیے 14 روز کا وقفہ لازمی قرار

281

وزارت حج و عمرہ نے ایک سے زائد بار عمرہ ادا کرنے کے لیے 14 روز کا وقفہ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری بار عمرہ کرنے والوں کو کم از کم 2 ہفتے انتظار کرنا پڑے گا۔

آئندہ اتوار سے معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور بیرون ممالک مقیم سعودی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا دورانیہ رکھا ہے جس میں گروہ کی شکل میں معتمرین کو حرم میں آنے کی اجازت ہوگی اور وہ عمرہ ادا کریں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ دوسرا عمرہ کرنے والے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ پہلے عمرہ کرنے کے 14 روز بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے ایپ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک 35 ہزار عمرہ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور مرحلہ وار معتمرین کو وقفے وقفے سے عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔