نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم

340

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دے دیا۔

نیب نے عدالتی حکم پر نوازشریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی۔نیب کے مطابق نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے جب کہ نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی ہیں، لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

نیب رپورٹ کےمطابق مری میں نوازشریف کےنام بنگلہ اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی بھی اثاثوں میں موجود ہے۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے کر دیے۔