نیب نے خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو طلب کرلیا

103

لاہور( آن لائن) نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو8اکتوبرکو طلب کرلیا، 2004ء سے 2018ء تک اقامہ رکھنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، اقامہ دینے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو 8اکتوبر کو دن 11بجے طلب کرلیا ہے۔خواجہ آصف کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔2004ء سے 2018ء تک اقامہ رکھنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو اقامہ دینے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم حبیب اللہ المعروف مخدوم جلیل الزمان کو قومی احتساب بیورو(نیب)نے گرفتار کرلیاہے،نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔